مرید عباس قتل کیس کی سماعت2جولائی تک ملتوی کردی گئی،کیس کی سماعت کرنے والے جج فراز چانڈیو کا تبادلہ کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاتم عزیز سولنگی کو تعینات کردیا گیا۔ مرید عباس کے قتل کو تین سال گزر جانے کے باوجود کیس کا ٹرائل شروع نا ہوسکا ۔ملزم عاطف زمان عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ایک ملزم عادل زمان تاحال مفرور ہے، پولیس گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ملزم عادل زمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی۔
Facebook Comments