سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس میں قائم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت نے اینکر مرید عباس سمیت دہرے قتل کیس کا ٹرائل جلد مکمل کرنے کے لیے شیڈول تبدیل کردیا۔۔ عدالت نے ملزم عاطف زمان کے خلاف ثبوت پیش کرنے کے لیے 22 ستمبر سے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔ عدالت نے ملزم عاطف زمان کا بیان قلمبند کرنے کے لیے تاریخ 18 ستمبر مقرر کردی۔ عدالت نے 21 اکتوبر کو حتمی دلائل دینے کی تاریخ مقرر کر دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ اینکر مرید عباس کیس کا فیصلہ 30 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔
Facebook Comments