mureed abbas qatal case | Ehem gawah ka bayaan online record hua

مریدعباس قتل کیس، اہم گواہ کا بیان آن لائن ریکارڈ ہوگا۔۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے اینکر مرید عباس کے قتل کے کیس میں اہم گواہ عمر ریحان کا بیان ویڈیو لنک سے ریکارڈ کرنے کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے اینکر مرید عباس کے قتل کے کیس میں اہم گواہ عمر ریحان کے ویڈیو بیان لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم جاری کر دیا۔درخواست گزار نے دورانِ سماعت عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ کیس کا گواہ متعدد بار گواہی دینے آ چکا ہے، کیس کا گواہ اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ گیا ہوا ہے۔سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ گواہ کا بیان ویڈیو لنک سے ریکارڈ کیا جائے تاکہ کیس کے ٹرائل میں تاخیر نہ ہو جبکہ ملزم عاطف زمان کے وکیل نے درخواست پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ گواہ کو واپس بلوایا جائے، عدالت کی اجازت کے بغیر کیسے باہر چلا گیا۔جس پر عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ٹیکنالوجی میں جدت آ چکی ہے، ویڈیو لنک کے ذریعے بھی بیان ریکارڈ ہو سکتا ہے، عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن گواہ کے بیان ریکارڈ کرنے کے انتظامات کرے، بیان کے وقت پورے کمرے تک کیمرے کی رسائی یقینی بنائے۔عدالت میں موجود پراسکیویشن  نے سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ کیس میں ملزم عاطف زمان گرفتار اور عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے، ملزم کا ایک بھائی تاحال مفرور ہے۔پولیس کے مطابق ملزم عاطف زمان پر مرید عباس کے قتل کا الزام ہے، ملزم عاطف زمان کی فائرنگ سے جولائی 2019ء میں مرید عباس جاں بحق ہوا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں