کراچی کی مقامی عدالت نے اینکر مرید عباس سمیت 2افراد کے قتل کیس میں ملزم عادل زمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسر سے 23اکتوبر کو ملزم کےخلاف ضمنی چالان طلب کرلیا، کراچی سٹی کورٹ میں عدالت کے روبرو قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم عادل زمان کےخلاف درج نئے مقدمے سے متعلق بھی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی، تفتیشی افسر انسپکٹر عتیق الرحمان کے مطابق عادل زمان کے خلاف کل 25آرمز ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کیا ہے، ملزم نے وہ پسٹل بھی برآمد کرایا ہے جس سے مرید عباس اور خضر حیات کو قتل کیا، جس پسٹل سے فائرنگ کی گئی وہ عادل زمان کے نام پر ہے، بعد میں ملزم عاطف زمان نے اس پسٹل سے خود کشی کی کوشش کی۔
Facebook Comments