ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے اینکر مرید عباس قتل کیس میں گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 10 اپریل تک ملتوی کردی۔۔ سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس میں قائم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر جیل پولیس کی جانب سے ملزم عاطف زمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت عدالت نے گواہ کو پیش کرنے کے لیے استغاثہ کو بھی پابند کر دیا۔ عدالت نے ہدایت دی کہ گواہوں کو شیڈول بنا کر باری باری گواہی کے لیے پیش کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 اپریل تک ملتوی کردی۔

Facebook Comments