کراچی میں گزشتہ رات قتل کئے گئے نجی ٹی وی کے نوجوان اینکرپرسن مرید عباس کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، جس کے مطابق مقتول کو 4 گولیاں ماری گئیں جو کہ سینے،کمر اور ہاتھ پر لگیں۔مقتول مرید عباس کا پوسٹ مارٹم جناح اسپتال میں ڈاکٹر شہزاد علی نے کیا۔ ڈاکٹر کے مطابق مرید عباس کی موت سینے پر گولیاں لگنے سے ہوئی۔پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق قتل کئے گئے مرید عباس کے دوست خضرحیات کو 3 گولیاں ماری گئیں جو ان کی کمر،سینے اور ران پر لگیں۔ایم ایل او جناح اسپتال کے مطابق دونوں افراد کی موت سینے پر گولیاں لگنے سے ہوئیں اور انہیں ایک ہی اسلحے سے قتل کیا گیا۔بعدازاں نجی ٹی وی اینکر مرید عباس اور خضر حیات کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں صحافی برادری،دوست احباب،اہل خانہ اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ دونوں افراد کی میت تدفین کے لیے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔ مرید عباس کی تدفین میانوالی پپلیاں اور خضر حیات کو جھنگ میں سپرد خاک کیا جائےگا
مرید عباس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔۔
Facebook Comments