مرید عباس قتل کیس،مفرور ملزم کے وارنٹ گرفتاری

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کے مقدمے میں مفرور ملزم عادل زمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزم عاطف زمان کو گواہوں کے بیانات اور مقدمے کی نقول فراہم کردیں،عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کو 2 ستمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا،ملزم عاطف زمان نے تفتیشی افسر سے مکالمہ میں کہا کہ آخر کار آپ مجھے پھانسی گھاٹ تک لے ہی آئے،پولیس کے مطابق ملزم عادل زمان مرید عباس کو قتل کے بعد مفرور ہے،ملزم عادل زمان قتل کی واردات کے دوران عاطف زمان کے ساتھ تھا،سماعت کے بعد تفتیشی افسر عتیق الرحمن نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ملزم عادل زمان کی گرفتاری کے لئے کوشش کررہے ہیں، عدالت نے آج ہی ملزم عادل زمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں،ہم نے کیس کی تحقیقات کے لئے سب سے پہلے نیب کو خط لکھا تھا،ہم نیب کے ساتھ کیس کے حوالے سے مکمل تعاون کریں گے،اس کیس میں فنانشل کرائم کے حوالے سے مزید اہم انکشافات سامنے آسکتے ہیں۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website3
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں