laa pata sahafi ki naash darya se mil gyi

مرید کا قاتل کنگال، اسپتال کا بل دینا محال۔۔

سرمایہ کاری کے نام پر کروڑوں روپے ہڑپ کرنے والا ،اینکر مرید عباس قتل کیس میں گرفتار ملزم عاطف نجی اسپتال کا بل دینے سے قاصر ہے ،جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ملزم عاطف زمان کو نجی اسپتال سے سرکاری اسپتال منتقل کرنے سے روک دیا۔اسپتال انتظامیہ نے بل کی عدم ادائیگی پر مبینہ قاتل عاطف کو اسپتال سے منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی ۔تفتیشی افسر عاطف کو نجی اسپتال سے سرکاری اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے سے عدالت کو آگاہ کرنے پہنچا جہاں عدالت نے ملزم عاطف زمان کو نجی اسپتال سے سرکاری اسپتال منتقل کرنے سے روک دیا،عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم عاطف زمان کو نجی اسپتال سے کہیں اور منتقل کیا گیا تو اسپتال انتظامیہ اور پولیس افسران کے خلاف کارروائی کریں گے، عدالت نے کیس کے اہم گواہوں کو بھی بیان ریکارڈ کرنے کے لیے جمعہ کو طلب کرلیا،عدالت نے ہدایت کی کہ عینی شاہدوں کا کل زیر دفعہ 164 کابیان قلمبند کیا جائے گا۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں