انسداد دہشتگردی عدالت نے مرید عباس قتل کیس میں دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیدیا اور مقدمہ دوبارہ سیشن عدالت میں بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیدیا ،عدالت نے مقدمہ اے ٹی سی سے دوبارہ سیشن عدالت بھیج دیا ۔خصوصی عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ ۔۔یہ واضح ہے کہ مرید عباس کا قتل ذاتی تنازع کا نتیجہ ہے، انہیں میڈیا پرسن ہونے کی وجہ سے قتل نہیں کیا گیا،ملزم عاطف زمان اور مقتول کے درمیان کاروباری تنازع تھا، یہ واقعہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ چھ کے زمرے میں نہیں آتا۔۔فیصلے کے مطابق مقتول کو پبلک مقام پر نہیں دفتر میں قتل کیا گیا۔۔ پیشی کے وقت ملزم عاطف زمان بھی عدالت میں موجود تھے۔۔ مرید عباس قتل کیس کی آئندہ سماعت سات اکتوبر کو سیشن کورٹ میں ہوگی۔۔دریں اثنا استغاثہ نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اطلاعات کے مطابق فیصلے کے خلاف چندروز میں سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔۔
مریدعباس کا قتل ذاتی تنازع ہے،خصوصی عدالت
Facebook Comments