کراچی کی مقامی عدالت نے اینکر مرید عباس کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 28مارچ کی تاریخ مقرر کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی جہاں ملزم عاطف زمان کے وکیل کی مسلسل عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔عدالت کاکہناتھاکہ بظاہر لگ رہاہے،ملزمان کی طرف سےجان کرتاخیری حربےاستعمال کیےجارہےہیں،7ماہ گزرجانےکےباوجود ملزمان پرفردجرم عائدنہیں ہو سکی۔ عدالت نے عجب خان خٹک ایڈووکیٹ کو ملزم عاطف زمان کی طرف سے وکیل مقرر کردیا،عدالت کا کہنا تھا کہ عجب خان خٹک ایڈووکیٹ سرکاری خرچ پر ملزم عاطف زمان کی طرف سے کیس کی پیروی کریں گے، ہم چاہتے ہیں کیس کا ٹرائل جلد مکمل ہو، عدالت نے 28 مارچ ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم عاطف زمان کا وکیل فرید احمد دائیو پیش نہیں ہوئے تو فردجرم عائد کردی جائے گی۔ملزم عاطف نے عدالت میں اپنے بیان میں بتایا کہ وکیل سے کسی اور کے زریعے رابطہ ہواتھا،میرے وکیل فرید احمد دائیو 28 مارچ کو ہی پیش ہوسکتے۔عدالت نے ملزم عادل زمان کے خلاف اسلحہ برآمد گی کیس میں جیل کمپلیکس منتقل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف کیس ایک ساتھ چلیں گے۔
مرید عباس قتل کیس، ملزم کیلئے سرکاری وکیل نامزد۔۔
Facebook Comments