ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اینکر مرید عباس قتل کیس میں مرکزی ملزم عاطف زمان پر ڈیڑھ سال بعد فرد جرم عائد کر دی۔۔ عدالت نے ملزم کے صحت جرم سے انکار پر گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی۔کراچی سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اینکر مرید عباس سمیت دہرے قتل کیس کی سماعت کی۔ ا س موقع پر مرکزی ملزم عاطف زمان پر قتل اور اسلحہ میں الگ الگ فرد جرم عائد کی گئی۔

Facebook Comments