mureed abbas qatal case maqtool ki bewa ka bayan qalam band

مرید عباس کیس جیل میں چلانے کا حکم۔۔۔

محکمہ داخلہ سندھ نے اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کردیا۔نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ ملزم عاطف زمان اورعادل زمان کی عدالت پیشی پرناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔ عدالت نے کہاکہ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کیس جیل میں چلانے کا کہا گیا ہے، جیل میں کیس کس جج کی عدالت میں چلایا جائے گا، وضاحت نہیں کی گئی،محکمہ داخلہ سندھ نے کہا کہ مرید عباس قتل کیس انتہائی ہائی پروفائل ہے،ملزموں کی سٹی کورٹ پیشی کے وقت ناخوشگوارواقعہ رونماہوسکتاہے،ملزم عاطف زمان اورعادل زمان کےخلاف کیس جیل میں چلایاجائے۔دوسری طرف ٹی وی اینکر مرید عباس کی بیوہ انصاف نہ ملنے پر مایوس ہونے لگی ہیں۔ قتل کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں زارا عباس نے کہا کہ انصاف کے نام پر تماشا ہورہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کیس 5 ماہ کے دوران 4 عدالتوں میں منتقل ہوچکا ہے مگر اب تک ملزمان پر فردِ جرم بھی عائد نہیں ہوئی ہے۔زارا عباس نے یہ بھی کہا کہ میں عدت کے دونوں میں بھی عدالتوں میں ٹھوکریں کھاتی رہی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ مرید عباس کے قاتل گواہوں کو راستے سے ہٹاکر بری ہونا چاہتے ہیں۔مرید عباس کی بیوہ نےکہا کہ مشکوک فون کالز موصول ہورہی ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں