ارشد شریف کے قتل کے بعد مراد سعید ان ہی کے گھر میں چھپے تھے،فیصل واوڈا کاانکشاف ۔۔پورے پاکستان کو چیلنج ہے میری بات غلط ثابت کر دے، فیض حمید کی گرفتاری سے گھٹن کا ماحول ختم ہوا، میرے نزدیک فیض حمید کی گرفتاری کا فیصلہ بہت دیر سے ہوا،جو دوسروں کی کرسیاں لیتا تھا وہ اندر چلا گیا ہے، سینیٹر فیصل واوڈا کی گفتگوسینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ فیض حمید کی گرفتاری سے گھٹن کا ماحول ختم ہوا، میرے نزدیک فیض حمید کی گرفتاری کا فیصلہ بہت دیر سے ہوا، جو دوسروں کی کرسیاں لیتا تھا وہ اندر چلا گیا ہے، مرحوم سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے بعد مراد سعید ان ہی کے گھر میں چھپے ہوئے تھے، پورے پاکستان کو چیلنج ہے میری بات غلط ثابت کر دے،اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف کو دبئی سے جانے پر ارسلان ستی نامی شخص نے دباؤ ڈالا جسے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے اپائنٹ کرایا تھا۔
مرادسعید ارشدشریف کے گھر چھپے تھے، فیصل واؤڈا
Facebook Comments