پنجاب کے شہر بورے والا کی حدودتھانہ ماڈل ٹاؤن پو لیس نے دو روز قبل مقامی صحافی کے بیٹے کے قتل میں ملوث ملزم بلال ٹھا کر کو گرفتار کر لیا۔ ۔ اطلاعات کے مطابق ملزم بلال نے اپنے ساتھی لیاقت کے ہمراہ دوروز قبل سینئر صحافی اصغر علی جا وید کے اکلو تے بیٹے احمد فیضان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس پر مقامی میڈیا کی جانب سے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا پو لیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید کار روائی شروع کر دی ۔

Facebook Comments