muqaami akhbaar ka reporter firing se jaan bahaq

مقامی اخبار کا رپورٹر فائرنگ سے جاں بحق۔۔

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے روزنامہ آزادی کے رپورٹر و سب ایڈیٹر عبدالوحد رئیسانی  جاں بحق، پولیس کے مطابق ہفتہ کی شام کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر بینک کالونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے روزنامہ آزادی کے رپورٹر و سب ایڈیٹر عبدالواحد رئیسانی کو شدید زخمی کردیا تاہم ہسپتال منتقلی کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے فائرنگ کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال منتقل کردی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں واضح رہے کہ عبدالواحدرئیسانی ایم ایس ڈی کے سابق ملازم ڈاکٹر عبدالغفاررئیسانی کے بیٹے ، سنچری ایکسپریس کوئٹہ کے رپورٹر شعیب رئیسانی ،نعمان ،جنید اور ابرار کے بھائی ،حاجی عبدالحلیم اور عبدالوہاب کے بھتیجے تھے۔

ارطغرل کا پاکستانی ورژن بھی تیار۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں