کورٹ رپورٹنگ میں منفرد مقام و مرتبہ کے حامل ریاض شاکر مرحوم کو بچھڑے تین برس گزرگئے۔۔ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عبادالحق ، نائب صدر منیر باجوہ ، نائب صدر ڈسٹرکٹ کورٹس نعیم ملک ، سیکرٹری وجیہہ شیخ اور خزانچی جمال الدین جمالی نے مشترکہ بیان میں ریاض شاکر مرحوم کے یوم وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحوم کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور صحافتی خدمات پر انھیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عبادالحق نے کہا کہ ریاض شاکر صاحب اپنی ذات میں ایک اکیڈمی تھے جنھوں نے اپنے شعبے میں انمٹ نقوش چھوڑے ۔ عبادالحق نے مزید کہا کہ ریاض شاکر صاحب کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا اور جب بھی عدالتی رپورٹنگ کی بات ہو گی ریاض شاکر مرحوم کا نام سرفہرست ہو گا ۔کورٹ رپورٹرز کی جانب سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
منفرد کورٹ رپورٹر ریاض شاکر کی تیسری برسی۔۔
Facebook Comments