psl media rights ka maamla phir adalat pohonch gya

ملتوی شدہ پی ایس ایل میچز کب ہوں گے؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے ملتوی شدہ میچز کو مختلف ماہ میں منعقد کروانے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی نئی تاریخوں سے متعلق ابتدائی طور پر 3 ونڈوز پر غور کیا جارہا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق  پی ایس ایل 6 کے  ملتوی شدہ میچز مئی، ستمبر یا دسمبر میں ہوسکتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ مئی میں زمبابوے کے ساتھ سیریز کے بعد کی ونڈو کو استعمال کرنے کے آپشن پر غور کیا جارہا ہے۔اسی طرح ستمبر اور دسمبر میں بھی ونڈوز نکالنے کے آپشن پر غور کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 کے دوران بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسے غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں