ملتان یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ آزادکشمیر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ راجہ اظہر اقبال نے وفد کو محکمہ کی تاریخ، پریس فاونڈیشن، آزادکشمیر کے انتظامی ڈھانچے اور تحریک آزادی کشمیر میں محکمہ تعلقات عامہ کے کردار کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ راجہ اظہراقبال نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے اور حکومت آزادکشمیر کے اقدامات کو عوام تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ حکومت کی امیج بلڈنگ اور عوام الناس کی آگاہی کیلئے میڈیا کے تمام پلیٹ فارم اور جدید ٹولز کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں پریس فاونڈیشن کے زیر اہتمام مختلف اضلاع میں جرنلسٹس کا لونیاں بنائی جار ہی ہیں۔ اسی طرح پریس فاونڈیشن کے ممبرز کو فاونڈیشن کی جانب سے گرانٹس بھی دی جاتی ہیں۔ محکمہ کی ایڈورٹائزمنٹ پالیسی ہے جس کے تحت اخباروں کو اشتہارات دیے جاتے ہیں۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)