ملتان یونین آف جرنلٹس کی الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ یونین آف جرنلسٹس ملتان کے سالانہ انتخابات دس فروری بروز اتوار ہوں گے۔۔اجلاس میں چیئرمین جمشید رضوانی ، اراکین جا وید اقبال عنبر اور خالد محمود کھاکھی نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونین آف جرنلٹس ملتان کے سالانہ انتخابات 10 فروری 2019 بروز اتوار ہوں گے اور یہ الیکشن پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل ایوب جان سرہندی کی طرف سے الیکشن کمیٹی کو ای میل کے ذریعے موصول ہونے والی ووٹرز لسٹ کے مطابق ہوں گے ۔ الیکشن کمیٹی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مورخہ 3 فروری بروز اتوار کو کاغذات نامزدگی کی وصولی یونین کے دفتر خاور سنٹر میں دن 2 بجے سے 5 بجے شام تک ہوگی ۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 فروری بروز سوموار کو دن 2 بجے سے پانچ بجے تک ہوگی ۔ کاغذات نامزدگی مسترد یا قبول کئے جانے پر اعتراضات اور اپیلوں کی سماعت پانچ فروری کو دو بجے سے پانچ بجے تک ہوگی ۔ کاغذات نامزدگی 6 فروری کو دن دو بجے سے پانچ بجے تک واپس لئے جاسکیں گے ۔ کاغذات نامزدگی کی حتمی فہرست 7 فروری کو آویزاں کی جائے گی اور پولنگ 10 فروری بروز اتوار کو یونین کے دفتر خاور سنٹر کینٹ نزد ایس پی چوک ہوگی ۔ الیکشن کمیٹی کے مطابق ووٹرز اور امیدوار اپنے واجبات ہر صورت میں 2 فروری تک جمع کروا دیں ورنہ امیدوار کے کاغذات مسترد کردیئے جائیں گے اور نادہندہ ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے ۔
ملتان یونین آف جرنلٹس کے الیکشن کا اعلان۔۔
Facebook Comments