وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروۓکار لائے جائیں گے صحافی کالونی فیز ٹو سمیت ملتان کے صحافیوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر پریس کلب ملتان شکیل انجم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ملتان پریس کلب کی اپ گریڈیشن ،سالانہ گرانٹ اور باالخصوص صحافی قالونی فیز کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں و افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔ ملتان پریس کلب میں صحافیوں کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ صدر پریس کلب شکیل انجم کی طرف سے پیش کردہ تمام تجاویز پر سنجیدگی سے عملدرآمد کرایا جائے گا ۔شکیل انجم نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک صحافی کے نگران وزیر اعلیٰ بننے پر صحافی برادری بہت خوش ہے اور جس تندھی سے وزیر اعلیٰ دن رات کام کر رھے ھیں انہیں صحافی برادری خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
ملتان پریس کلب کو جدید سہولیات فراہم کرنے کااعلان۔۔
Facebook Comments