فوٹوجرنلسٹ ایسوسی ایشن ملتان (رجسٹرڈ) کے سالانہ انتخابات میں صدرسید مزمل علی شاہ ،جنرل سیکرٹری عبید اللہ خان، نائب صدر وسیم خان،فنانس سیکرٹری شاہد سعید مرزا،ممبرمجلس عاملہ یاسر بھٹی،عاطف انور بیگ اورمجاہد حسین بلامقابلہ منتخب ہوگئے ،اس موقع پر تقریب میں مہمان خصوصی ایم پی اے پارلیمانی سیکرٹری وترجمان ندیم قریشی، مرزا ندیم ،مظہر جاوید سیال،ریاض عطاری، غلام مصطفیٰ،عابد بشیر،خواجہ اشرف،نفیس خان ودیگر موجود تھے ، اس موقع سینئر فوٹوجرنلسٹ سہیل نیا ز نے ملتان فوٹو جرنلسٹ ایسوی ایشن میں شمولیت کی جبکہ ندیم قریشی نے نومنتخب عہدیداران کو ہارپہنائے اور نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری اولین ترجیح ہے کہ ملتان فوٹو جرنلسٹ کو گورنمنٹ کی جانب سے ملنے والی مراعات کو فوری طور پر عمل جاری کروایاجائے گا ۔
Facebook Comments