ملتان کےاسسٹنٹ کمشنر ایچ آر کو آرڈینیشن ملک آفتاب ڈوگر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 4 تھیٹروں میں کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، انہوں نے وضاحت کیلئے طلب کیے جانے کے باوجود نہ آنے والی اداکارہ عالیہ لارنس کو سٹارلٹ تھیٹر کے ڈرامہ بازار حسن میں قابل اعتراض لباس پہننے پر تاحکم ثانی بین کر دیا ، انکی ساتھی اداکارہ منت چودھری پر ایک روز کی پابندی عائد کر دی ، سنگم تھیٹر کے ڈرامہ کڑی مکھن ملائی میں ذو معنی جگتوں کا استعمال کرنے پر ادکارہ لیلی راج کو ایک روز ڈرامہ میں کام کرنے سے روک دیا ، جبکہ ساتھی اداکار وحید بھٹہ کو وارننگ دے دی گئی ، اسی طرح بابر تھیٹر کے ڈرامہ جوڑی نمبر ون میں اضافی گانا کرنے والی اداکارہ لائبہ خان کو وارننگ دیتے ہوئے ہدایتکار یوسف کامران کو اس خلاف ورزی پر 5 ہزار روپے ، جبکہ ریکس آڈیٹوریم کے ڈرامہ لال عشق میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کروانے پر تھیٹر منتظمین کو 5 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔دریں اثنا ملتان شہر کے چاروں تھیٹر 11 اور 12 ربیع الاول کے احترام میں دو روز بند رہیں گے،اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر کوآرڈینیشن و ویجی لینس آفیسر ملک آفتاب ڈوگر نے تحریری طور پر احکامات ریکس آڈیٹوریم ، بابر تھیٹر ، سنگم اور سٹارلٹ تھیٹر کے ہدایتکاروں کو جاری کر دیئے ہیں۔

ملتان میں دو روز کے لئے تھیٹرز بند۔۔
Facebook Comments