صحافی سید علی عمران سہروردی کے بیٹے سید طحہٰ علی عمران جو ملتان سے اپنے کزن کی شادی میں شرکت کیلئے آئے تھے کہ اپنی نانی کے گھر کے باہر رات گئے خطرناک ڈکیتی کی واردات کا سامنا کرنا پڑا واقعہ رات 1 بجے ایف سی ایریا الفلاح جامع مسجد کے قریب پیش آیا جب دو مسلح ڈاکو گھر کے دروازے پر سید طحہٰ علی عمران سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہوگئے،ملزموں نے نہایت دیدہ دلیری اور بغیر کسی خوف کے واردات انجام دی جبکہ متاثرہ خاندان شدید خوف و ہراس کا شکار ہوگیا اس واقعے کے بعد جب سید طحہٰ علی عمران انصاف کے حصول کے لئے تھانہ شریف آباد پہنچے تو وہاں موجود ڈیوٹی افسر رانا آصف نے ناقابل قبول رویہ اپناتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ صبح آ کر رپورٹ درج کروائیں،پولیس کے اس غیرذمہ دارانہ اور مجرمانہ رویے نے نہ صرف متاثرہ خاندان کو مزید مایوس کیا بلکہ قانون کے محافظوں پر عوام کے اعتماد کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ پولیس کی یہ غفلت اور عدم تعاون ڈاکوؤں کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے جو بلا خوف و خطر شہریوں کی زندگیوں اور املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں،کراچی صحافتی حلقوں نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ نہ صرف اس واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں بلکہ پولیس کے مجرمانہ رویے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے حسی عوام کے لئے لمحۂ فکریہ بن چکی ہے۔