social media par ghair ikhlaqi mawad se mutaliq report adalat mein jama

ملک مخالف مواد، 170 ویب سائیٹس بند۔۔

پنجاب حکومت نے فرقہ واریت اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث 170 ویب سائٹس اور لنکس کو بلاک کروا دیا۔پنجاب حکومت کے امن و امان سے متعلق اجلاس میں ایسی ویب سائٹس اور لنکس کو بلاک کرنے کا حکم دیا جن میں سے ذرائع کے مطابق بعض ویب سائٹس ہمسایہ ممالک سے آپریٹ کی جارہی تھیں اور ان پر بیرون ممالک سے مواد ڈالا جاتا تھا۔ بعض عناصر ان ویب سائٹس اور لنکس کو استعمال کرکے اپنے  مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے۔پنجاب حکومت کے آئی ٹی ایکسپرٹ نے ان کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں بلاک کرنے کےلئے فہرست تیار کی تھی، پنجاب حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور مزید کارروائی کےلئے درخواست کی ہے۔

social media marketing
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں