mulk mein sahafat ko jurm banadia gya

ملک میں صحافت کو جرم بنادیاگیا ہے، کراچی پریس کلب۔۔

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ،سیکرٹری سہیل افضل خان اور مجلس عاملہ نے صحافی فرحان ملک کو ایک اور مقدمے میں ملوث کرنے اور پیکا ایکٹ کے تحت صحافی وحید مراد کی گرفتاری کی پروزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں صحافت کو جرم بنادیا گیا ہے ۔تواتر کے ساتھ صحافیوں کی گرفتاریاں پیکاایکٹ کا شاخسانہ ہیں ۔پیکا ایکٹ دنیا بھر میں حکومت اور ریاست کی بدنامی کا سبب بن رہا ہے ۔حکومت صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کرے ۔بدھ کو جاری بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ  پیکا ایکٹ 2025 کی منظور ی کے وقت کراچی پریس کلب اوردیگر صحافتی تنظیموں نے جن خدشات کا اظہار کیا تھا وہ اب اپنے برے اثرات کے ساتھ منظرعام پر آرہے ہیں۔ فرحان ملک اورحید رمراد کی گرفتاری بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔فرحان ملک کو فراڈ کے ایک اور مقدمے میں ملوث کردیا گیا ہے ۔پیکا ایکٹ کے تحت ایف آئی اے کو لامحدود اختیارات دیدیے گئے ہیں ۔فرحان ملک کو عدالت نے جیل کسٹڈی کی لیکن اب عدالتوں کے احکامات بھی نہیں مانے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور جمہوری ادارے آزادی صحافت سے متعلق ان معاملات کو آئین میں دیے گئے حق کی روشنی میں طے کریں اور اس تاثر کو مزید پختہ نہ ہونے دیں کہ پیکا ایکٹ حکومت اور سرکاری اہلکاروں کی بری کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلئے نافذ کیا گیا۔انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ صحافی وحید مراد سمیت دیگر گرفتار صحافیوں کو فوری رہا اور پیکا ایکٹ 2025 کو واپس لیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں