pehli shadi ki sab se bari ghalti thi

ملک میں حلالہ سینٹرز کھل عام کام کررہے ہیں، نادیہ خان۔۔

اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے ہیں جو اسلام میں منع ہے، اپنے موبائل پر حلالہ سینٹر کا اشتہار بھی پڑھا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق  نجی ٹی وی کے ایک شو میں نادیہ خان نے ڈرامہ سیریل ’من جوگی‘ پر بات کرتے ہوئے حلالہ کے موضوع پر ڈرامے کے پیغام کو سراہا ہے۔نادیہ خان نے کہا کہ ’من جوگی‘ کا پیغام اس وقت بہت اہم ہے کیونکہ اب لوگ حلالہ کو ایک کاروبار بنا چکے ہیں۔ حلالہ سینٹرز جان بوجھ کر طلاق کو ٹھیک کرنے کے لیے حلالہ کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، جو اسلام میں منع ہے اور اب یہ ایک مذاق بن چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ایسی حلالہ سینٹرز کے اشتہارات بھی نظر آئے ہیں جو اس مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں اور شو کے دوران انہوں نے اپنے موبائل پر حلالہ سینٹر کا اشتہار بھی پڑھا۔نادیہ خان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے صرف کراچی کے ہی حلالہ سینٹرز کے ایک درجن سے زائد آن لائن اشتہارات دیکھے، جن میں حلالہ سینٹرز کی مکمل ایڈریس، فون نمبرز اور دوسری معلومات فراہم کی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ مختلف شہروں میں حلالہ سینٹرز کھلے عام کام کر رہے ہیں اور ایسے سینٹرز کے باقائدہ ایڈریس بھی دیے جاتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر بھی حیرانی کا اظہار کیا کہ اتنے رازداری والے اہم کام کو اس قدر کھلے عام کیا جا رہا ہے اور ایسے سینٹرز بنانے والوں کو کوئی ڈر ہی نہیں ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں