سندھ کے وَزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی جانب سے آج پریس کلب حیدرآباد کے نومنتخب عہدیداران و اراکین گورننگ باڈی کے اعزاز میں راول ہاﺅس ٹنڈو جام میں تقریب منعقد کی گئی- صوبائی وزیر نے نومنتخب عہدیداران کو سندھ کا روایتی ثقافتی تحفہ اجرک پیش کیا -اس موقع پر پریس کلب کے صدر لالہ رحمان سموں، جنرل سیکریٹری حمیدالرحمان، علی حسن، محمد حسین خان و دیگر گورننگ باڈی کے اراکین موجود تھے-اس موقع پر باتین کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارے پاس ملک میں فیک نیوز کا ٹرینڈ چل رہا ہے اورجھوٹی خبریں ایسے پھیلائی جاتی ہیں جس سے سچ کا گمان ہوتا ہے -چند روز قبل شایع ہونے والے ایک آرٹیکل میں سابق صدر پاکستان آصف زرداری کے خلاف جھوٹی خبر پھیلائی گئی کہ این آر او دیکر زرداری صاحب کے تمام کیسز کو راولپنڈی سے کراچی منتقل کیا گیا ہے -زرداری صاحب کے تمام کیسز پنڈی میں زیر سماعت ہیں اور کوئی بھی کیس کراچی منتقل نہیں ہوا – انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی قسم کی ڈیل نہیں کی اگر ڈیل کی ہوتی تو قیادت سے لیکر کارکنان تک کے خلاف کیسز نہیں ہوتے-انہوں نے کہا کہ جنہوں نے آرٹیکل لکھا ہے وہ بڑے معزز صحافی ہیں جنہیں ذرائع نے غلط خبریں دی ہیں-
ملک میں فیک نیوزکا ٹرینڈ چل رہا ہے، شرجیل میمن۔۔
Facebook Comments