پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں معاونت کے حوالے سے صحافیوں پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت مانگ لئے اور خبردار کیا ہے کہ ثبوت نہیں تو معافی مانگیں ورنہ ملک گیر مظاہروں کی کال دیدی جائیگی، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،پی ایف یو جے نے صحافیوں پر لگنے والے الزامات، سوشل میڈیا پر تضحیک اورہراساں کرنے کی تحقیقات کیلئے سینئر صحافیوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ہے ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یوجے کے صدر شہزادہ ذوالفقار نے کہا کہ دنیا میں سیاست اخلاقیات کی بنیاد پر ہوتی ہے ہماری سیاسی جماعتیں خاص طورپر پی ٹی آئی اخلاق سے گر کر سیاست کرتی ہے، پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ صحافی پیسے لیتے ہیں، پی ٹی آئی تمام ثبوت ہمیں دیں ہم ان صحافیوں کیخلاف کاروائی کرینگے اگر آپ ثبوت فراہم نہ کر سکیں تو پھر قوم کے سامنے صحافیوں سے معافی مانگیں، سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو وارننگ دیتا ہوں سوشل میڈیا پر صحافیوں کردارکشی بند کیجائے اور جمہوری رویہ اختیار کیاجائے ، آئین و قانون کو مانے اور اخلاقیات کے دائرے میں رہیں ، عمران خان صحافیوں کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم بند کروائیں ، سابق صدر افضل بٹ نے کہا کہ عمران فارن فنڈنگ کے الزامات لگاتے ہیں سوشل میڈیا پر ہماری خواتین کیخلاف پرپیگنڈہ مہم چلاتے ہیں اگر آپکے پاس کسی صحافی کیخلاف ثبوت ہیں تو پی ایف یو جے کو دیں، آپ بغیر سوچھے سمجھے پلا ننگ کے تحت میڈیا کیخلاف مہم چلا رہے ہیں، جس کا مقصد صحافیوں کی شخصیت متاثر کرنا ہے آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے صحافیوں پر پیسے لینے ، غیر ملکی فنڈنگ کا الزام لگاتے ہیں اور پھر سوشل میں پر صحافیوں کیخلاف پریگنڈہ مہم شروع کردیتےہیں اگر پی ٹی آئی والوں نے رویہ نا بدلا تو پھر اگر ضرورت محسوس ہوئی تو انکی مرمت تک بات پہنچ سکتی ہے، نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف اقدامات کرنا پڑھیں گی ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے مطالبہ کرتےہیں کہ سوشل میڈیا ونگ کیخلاف تحقیقات کا آغاز کریں۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)