mulk bhar mein cybercrimes ki 75000 se zaaid shikayat darj

ملک بھرمیں سائبرکرائمز کی 75ہزارسے زائد شکایات درج۔۔

سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے نئے تشکیل کردہ ادارے نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی  سی آئی اے ) کا مکمل سیکرٹریٹ قائم کردیاگیا،این سی سی آئی اے نیکٹا کے زیر انتظام کام کرے گی ۔ جسے دہشت گردی ، شدت پسندی اور انتہا پسندی کے خاتمے کا ٹاسک سونپا گیا ہے ، نیکٹا کی فعالیت یقینی بنانے کیلئے سائبر کرائمز کا شعبہ ایف آئی اے سے نئے قائم ہونے والے ادارے این سی سی آئی اے میں ضم کر دیا گیا ہے ملک میں سائبر کرائمز کی 75ہزار 580شکایات این سی سی آئی اے کو منتقل کر دی گئیں ، ان میں سے 39ہزار 547سائبر شکایات انکوائریز کے مرحلے میں ہیں جبکہ 4ہزار 211شکایات پر انکوائریز مکمل ہونے کے بعد ایف آئی آرز درج کر لی گئیں اور ان کے مقدمے اب این سی سی آئی اے چلائے گی ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کے ماہرین اور سائبر کرائمز کے متعلقہ عملے کی خدمات نئی ایجنسی کو منتقل کی جارہی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں