mulk bhar ke akhbaari mulazimeen keliye bari khush khabri

ملک بھر کے اخباری ملازمین کے لئے بڑی خوش خبری۔۔

آئی ٹی این ای  ( ایمپلی مینٹیشن ٹریبونل آف نیوزپیپرز ایمپلائز) کی جانب سے آٹھویں ویج بورڈ کے نفاذ کے بارےمیں ازخود نوٹس  لیتے ہوئے تمام اخبارات کو نوٹس بھجوا دیئے گئے ہیں جس میں اخباری مالکان سے اپنے اپنے اداروںمیں ویج بورڈ کے نفاذ کے بارےمیں تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ اس ضمن میں آئی ٹی این ای حکام نے ازخود نوٹس کی سماعت کے لئے تین روز مقرر کئے ہیں جس میں ویج بورڈ کےنفاز اور عمل درآمدسے متعلق کیس کی اکیس دسمبر سے تئیس دسمبر دوہزار بائیس کو اسلام آباد میں سماعت ہوگی، اس دوران تمام اخبارات کے مالکان اپنےا پنے اداروں میں ویج بورڈ پر عملدرآمد پر اپنی اپنی رپورٹ پیش کریں گے جس میں اس بات کا بھی جائزہ لیاجائے گا کہ کن اداروں میں اس پرعمل کیوں نہیں ہوا۔ پنجاب یونین آف جرنلٹس کے صدر ابراہیم لکی اور جنرل سیکرٹری خاور بیگ نے اپنے ایک بیان میں چیئرمین آئی ٹی این ای شاہد محمود کھوکھر کے احسن اقدام کو پی ایف یوجے ، یوجیز اور میڈیاورکرز کی جدوجہد کے لئے ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ انشااللہ ظلم کی ایک تاریک رات ختم ہونے والی ہے اور میڈیا ورکرز کے آئینی و قانونی حقوق کی ادائیگی کا وقت ہواچاہتا ہے، اس اقدام پر جرنلٹس کمیونٹی آئی ٹی این ای کی مشکور ہے۔ اپنے بیان میں ان رہنماؤں نے  پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ، سیکرٹری ارشد انصاری، ایف ای سی ممبران اور تمام یوجیز کے عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جن کی طویل جدوجہد کے بعد اخبارات میں ویج بورڈ کی عمل داری کیلئے فیصلہ کن موڑ قریب آگیا ہے۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں