pfuj ke naam khula khat

ملک بھر کے صحافیوں کا کراچی میں اجتماع۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے تحت ملک بھر کے صحافیوں کا تین روزہ اجلاس جمعرات کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں شروع ہوگیا۔ افتتاحی اجلاس میں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ایبٹ آباد، بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان، فیصل آباد، سکھر، حیدرآباد اور کراچی کے صحافیوں نے شرکت کی۔ تین روزہ اجلا کے پہلے روز ملک بھر سے آئے صحافیوں کو خوش آمدید کہا گیا۔ اس موقع پر صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کہ ملک بھر میں صحافیوں کو انتہائی نامساعد حالات کا سامنا ہے، بیک جنبش قلم ہزاروں صحافیوں کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد کے نتیجے میں آٹھویں ویج بورڈ کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا۔ پریس کونسل کا خاتمہ ہوا۔ ہم آئندہ بھی صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ایوب جان سرہندی نے دو سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور شہید صحافیوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور میڈیا مالکان سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافیوں کے واجبات فوری ادا اور جبری برطرفیوں کا فی الفور خاتمہ کریں۔۔ صدر کراچی یونین آف جرنلسٹس اشرف خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں ملک بھر کے صحافیوں کی میزبانی ایک بہت بڑا چیلنج تھا جس کو ہم نے قبول کیا اور آج پی ایف یو جے کا ایونٹ کراچی میں تاریخ ساز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں گزشتہ روز اپنے کارکن سید محمد عرفان شہید کے جدا ہونے کا صدمہ اٹھانا پڑا اور آج ہم اس کے سوگ کی حالت میں یہ بی ڈی ایم کی میزبانی کر رہے ہیں ۔ جنرل سیکرٹری کے یو جے احمد خان ملک نے کہا کہ ملک بھر کی طرح کراچی کے صحافیوں کو بھی مشکل حالات میں کام کرنا پڑ رہا ہے ۔ ہم حکومت اور میڈیامالکان کو واضح پیغام دیناچاہتے ہیں کہ وہ صحافیوں کا استحصال کرنا بند کریں ۔۔ ملک بھر سے آئے مندوبین نے کے یو جے کی میزبانی کا خیرمقدم کیا اور اشرف خان اور احمد خان ملک کو عمدہ اور بہترین انتظامات پر مبارکباد دی ۔۔۔ ملک بھر کے صحافی تین روز کیلئے کراچی کے مختلف ہوٹلوں میں قیام پذیر ہیں۔ آج (جمعہ کو) اجلاس کا دوسرا روز ہوگا، جس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے آئین میں ترامیم پر بحث ہوگی اور ترامیم کی منظوری دی جائے گی جبکہ 30 نومبر کو آئندہ 2 برس کیلئے پی ایف یو جے کے عہدیداروں کے چنائو کیلئے انتخابات ہوں گے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں