جیو نیوز کے سی ای او میر ابراہیم نے دسمبر میں تمام ملازمین کو ای میل کرکے بتایا تھا کہ مارچ میں کٹ واپس اور انکریمنٹ دیے جائیں گے۔۔اب ملازمین کو لیٹر ملنا شروع ہوگئے ہیں، جن کی تنخواہوں پر ساڑھے تین سال پہلے کٹ لگے تھے ان کے کٹ واپسی کے علاقہ دس فیصد جبکہ جن کی تنخواہوں پر کٹ نہیں لگے تھے ان کو صرف دس فیصد انکریمنٹ کے لیٹر دیے جارہے ہیں۔۔پپو کے مطابق جیو نیوز اپنے ملازمین کو چھ سال بعد انکریمنٹ دے رہا ہے وہ بھی فقط دس فیصد، یعنی جس کی تنخواہ 50 ہزار ہے اسے 5 ہزار کا انکریمنٹ۔۔پپو کے مطابق طویل وقت کے بعد اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مصداق انکریمنٹ لیٹر وصول کرنے والے جیو نیوز کے ملازمین میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔۔اطلاعات ہیں کہ جیو نیوز کے کئی ملازمین نے تو لیٹر وصول کرنے سے ہی انکار کردیا ہے، جبکہ وصول کرنے والے بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں۔۔
