mukhtaar bhai ji ki jaanib se dawat e iftar ka ehtemaam

مختار بھائی جی کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام۔

پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کو ایک دوسرے کو قریب لانے ،ان میں اتحاد و اتفاق قائم اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے کراچی پریس کلب میں سینیئر صحافی مختار احمد بھائی جی کے تعاون سے دعوت افطار کا اہتمام کیاگیا، دعوت افطار میں کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد، آل پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین ” گو سوامی وجے مہاراج “، سکھ کونسل کے “سردار مگن سنگھ ” ،  سینٹ پیٹرک چرچ کے فادر ” شکیل گلزار” ،کو آرڈینیٹر کیتھولک کمیشن ” کاشف اینتھونی ”  ، چیف میڈیکل آفیسر اور پارسی کمیونٹی کے ” ڈاکٹر فرہاد مشرقی ” ، کراچی پریس انجومن ٹرسٹ فنڈ ز کے ” مینو ایف بادھا ” ،بہائی کمیونٹی کے ” خان احسان ” ، ” امام بہائی” ،” بشپ خادم بھٹو ” ،”پاسٹر عمانوایل صوبہ ” ملک کے معروف نعت خواں الحاج خورشید احمد مرحوم کے بھائی ” شفیق احمد ” سمیت سینئیر صحافیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماؤں کو کراچی پریس کلب تشریف لانے پر ان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے مابین امن و آتشی اور صلح و محبت کی فضا قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ جن معاشروں میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جاتا وہاں قومیں ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرتی ہیں،کراچی پریس کلب نے ہمیشہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا ہے اور ہم جیو اور جینے دو کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں۔اس موقع پر ہندو، سکھ،عیسائی ،پارسی اور بہائی برادری نے آپس میں اتحاد اتفاق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کراچی پریس کلب میں رمضان المبارک کے موقع پر  تمام مذاہب کو یکجا کرکے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سیکریٹری کراچی پریس اور مختار بھائی جی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں