absaar alam hamle ki tehqeeqeaati report talb

مجھے زہر دینےکی دھمکی ملی، سابق چیئرمین پیمرا

سابق چیئرمین پیمرا نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے آئی ایس آئی کے اندر سے ایک سینئر افسر نے تنبیہ کی کہ آپ محتاط ہو جائیں آپ کو مبینہ طور پر زہر بھی دیا جا سکتا ہے جس کا پتا نہیں چلتا لیکن نتائج اچانک سامنے آتے ہیں، اس کے بعد دس مہینے آفس سے کچھ کھایا اور پیا نہیں۔سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے سینئر صحافی عمر چیمہ کے ساتھ وی لاگ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے ساتھ پیمرا میں اور کیا ہوا وہ بھی بتاتا ہوں کہ جب اللہ آپ کی مدد کرتا ہے تو کیسے کرتاہے ، آئی ایس آئی کے اندر ایک سینئر افسر میرے جاننے والے تھے اور سورس بھی تھے،جب میں نے انہیں کال سنوا دی تو انہوں نے مجھے کہا کہ تم نے ان کو  بہت تنگ کردیا ہے ، حالانکہ میں نے کوئی تنگ نہیں کیا تھا ، میں تو اپنا کام کررہا تھا۔ جو وہ غلط کام کہتے تھے وہ میں نہیں کرتا تھا اس پر تنگ ہورہے تھے تو میں کیا کرسکتا ہوں، انہوں نے کہا کہ آپ کو یاد ہے ایف آئی اے کے ڈی جی پی رہ چکے ہیں شاہد حیات پولیس آفیسر تھے ، وہ بول ٹی وی کا سکینڈل سامنے لائے ، جعلی ڈگریوں اور فحش ویب سائٹس چلانے کا بھی معاملہ سامنے لائے،اس کے بعد وہ اچانک بیمار ہو گئے اور کچھ عرصہ بیمار رہنے کے بعد وہ فوت ہو گئے۔میرے سورس نے مجھے کہا کہ تمہیں شاید حیات کا کیس یاد ہے، میں نے کہا یاد ہے۔ کہتے تمہیں میں ایک بات کہنے لگا ہوں یاد رکھنا۔ تمہارے ساتھ کہیں کوئی حادثہ نہ ہوجائے۔ میں نے کہا کیا مطلب؟ کہتے کہ ایک زہر ہوتا ہے اور پتا نہیں چلتا جب وہ آپ کے اندر چلا جائے، اس کے نتائج اچانک ہی سامنے آتے ہیں،کس زہر کا ذکر عمران خان بھی کر رہے تھے ، ان کو شائد اب پتا چلا ہے لیکن مجھے اس کے بارے میں 2017 میں اندر سے ہی وارننگ آ گئی تھی۔عمر چیمہ نے یہاں پر بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ بلکہ میں نے سنا ہے کہ باقاعدہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سیکشن ہوتا ہے جہاں سے زہر ریفائن ہو تاہے ، ابصار عالم نے کہا کہ یہ مجھے نہیں پتا میں نے تو ارتغرل ڈرامے میں دیکھا ہے کہ یہودیوں اور عیسائیوں نے ارتغرل کے خلاف ڈرامے میں یہ کیا ہوا تھا،یہ پتا نہیں تھا کہ سچ کیا ہے۔ مجھے سورس نے کہا کہ آپ آفس میں کھانے پینے میں محتاط ہو جائیں، میں گلے دس مہینے جو آفس میں رہا ہوں اس دوران وہاں سے کچھ کھایا اور پیا نہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں