man chaaha dulha milgya | Meera

مجھے شادی کی اجازت نہیں دی جارہی، اداکارہ میرا

اداکارہ میرا نے انصاف نہ ملنے پر خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو میری موت کے ذمہ دار پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور ان کی ریاست مدینہ ہوگی برسوں سے ملک اور قوم کی خدمت کرنے والی اداکارہ میرا کو آج ریاست کی مدد کی ضرورت ہے لیکن شاید صاحب اختیار لوگ عمر شریف کی طرح کروڑوں روپے کی امداد لے کر اس وقت میرے پاس آئیں گے جب میں وھیل چئیر پر پہنچ جاؤں گی ۔آج اداکارہ میرا ایک تنہا عورت کے طور پر ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت نہ مجھے فلم انڈسٹری کے حوالے سے کوئی جواب دیتی ہے نہ مجھے فلم بنانے کے لئے فنڈ فراہم کیے جا رہے ہیں دس سال سے مجھے ایک بے بنیاد مقدمے پر عدالتوں کے چکر لگوائے جارہے ہیں اور بحیثیت عورت مجھے پاکستان میں شادی کی اجازت نہیں مل رہی بھلا کہہ رہے ہیں کہ آپ پاکستان چھوڑ کر باہر چلی جائیں لیکن میں تو اپنی مرضی سے بھارت اور دبئی کو چھوڑ کر پاکستان میں رہ رہی ہو ں گزشتہ ایک ڈیڑھ برس سے انتہائی کرب سے گزر رہی ہو ں وہ کراچی پریس کلب آمد پر صحافیوں سے گفتگو کررہی تھیں ۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ عمر شریف کے انتقال سے پاکستان کی شوبز انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے عمر شریف کا خلا پر نہیں کیا جا سکتا ۔ ہمارے ملک میں بدقسمتی سے اداکاروں اور قومی ہیروز کی زندگی میں قدر نہیں کی جاتی آج میں ایک زندہ مثال ہوں بار بار وزیراعظم عمران خان اور دیگر با اختیار لوگوں سے کہہ چکی ہوں کہ مجھے فون بنانے کے لیے فنڈز درکار ہیں حکومت اور ریاست میری مدد نہیں کر رہے میں کہاں جاؤں کس کے پاس جاؤ ں ۔دو سال سے وزیراعظم عمران خان کے جواب کا انتظار کر رہی ہوں ان کی حکومت بھی میری کوئی مدد نہیں کر رہی ہے ۔کیا میرا قصور یہ ہے کہ میں لیٹ نائٹ ڈانس پارٹیوں میں نہیں جاتی ۔شراب نہیں پیتی۔ کوکین اور ڈرگز کا نشہ نہیں کرتی ۔میرا نے کہا کہ ایکٹنگ میری جاب ہے دنیا بھر میں اداکاروں کو سپورٹ کیا جاتا ہے انہیں پروجیکٹس بنانے کے لیے فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں ہمارے ملک میں بھی اداکاروں کو فلم بنانے کے فنڈز فراہم ہونے چاہیے لیکن عمران خان کی حکومت میں نہ وفاقی حکومت نہ ہی کوئی صوبائی حکومت آگے بڑھ رہی ہے میں سب سے کہہ چکی ہوں اور اب بہت مشکل میں خود کو محسوس کر رہی ہو ں ایک تنہا عورت کب تک اپنا بوجھ اٹھا سکتی ہے میرے لئے بہت سے مسائل کھڑے ہو چکے ہیں ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنا ایک بڑا مسئلہ رہا ہے گھر کی بجلی تین مہینے تک کٹی رہی امریکہ میں مجھے ڈھائی لاکھ ڈالر

رز کا بھاری مالی نقصان ہوا ۔میں سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر پاکستان میں رہ رہی ہوں اور کسی اور ملک میں جانا نہیں چاہتی یہاں رہ کر ایک شادی شدہ زندگی گزارنا چاہتی ہوں اور فلم بنانا چاہتی ہوں لیکن مجھے شادی کی اجازت دی جا رہی ہے نہ ہی مجھے فلم بنانے کے لیے فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں ۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی وزارت ثقافت ہو ۔وزیراعظم عمران خان کی وفاقی حکومت کو یا مختلف صوبوں کی صوبائی حکومتیں ۔فنکاروں اور اداکاروں کی مدد کے لئے کوئی اس وقت تک آگے نہیں بڑھتا جب تک وہ انتہائی بیمار ہو کر مدد کی اپیل نہ کریں ۔آج میرا صحت مند ہے اور پروجیکٹ پر کام کرنا چاہتی ہے تو کوئی اس کی مدد نہیں کر رہا ۔مجھے انصاف نہیں مل رہا کیا میں انسان نہیں ہوں کیا میں پاکستان کی شہری نہیں ہوں مردوں کے معاشرے میں کیا ایک تنہا عورت کی کوئی زندگی نہیں ۔میں اپنے بوڑھے ماں باپ کی کفالت بھی کرتی ہو ں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی معاملے میں کبھی ڈیفالٹر نہیں رہی ۔ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں نے کسی پروجیکٹ میں ڈیفالٹ کیا ۔ میرا کے پاس اچھی فلمیں بنانے کے لیے مختلف آئیڈیاز ہیں لیکن میں فنانسنگ کے لئے کسی بینک کے پاس کیوں جاؤں مختلف اسپانسر کمپنیاں ہیں انہیں چاہیے کہ خود آگے بڑھیں پاکستان میں اچھی فلمیں بنانے کے مواقع ہیں اور میں بہت سی اچھے موضوعات پر فلمیں بنانا چاہتی ہوں ۔اس موقع پر صدر فاضل جمیلی ، سیکریٹری رضوان بھٹی، سابق صدور طاہر حسن خان ، امتیاز خان فاران ودیگر موجود تھے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

مجھے شادی کی اجازت نہیں دی جارہی، اداکارہ میرا” ایک تبصرہ

  1. میرا کی شادی کا مسئلہ اب کیسے باقی رہ گیا ہے کہ جب کیپٹن نوید آف یوایس اے سے انکی شادی ہوئے زمانہ گزرا ، اور گزشتہ چند ماہ قبل جب وہ امریکی امیگریشن کو غلط انگریزی میں دھمکیاں دیتے صحیح طور پہ پھڑی گئی تھیں اور پاگل خانے پارسل کردی گئی تھیں تو انہیں‌وہاں سے انکے شوہر اور سسر ہی نے تو نکالا تھا ( شاید پاگلوں کے شدید واویلے پہ کہ یہ ہارڈ کور آئیٹم کیا شے ہے بھئی، اسے یہاں سے لے چلو ) ۔۔۔ تو کیا یہ شوہر اور سسر دونوں ہی منہ بولے ہیں ۔۔۔ یا بڑبولے ہیں ۔۔۔ اور ہاں عدالت نے تو اس سے پہلی شادی کو کنفرم کرتے ہوئے عتیق الرحمان کو انکا شوہر پہلے ہی مان رکھا ہے ۔۔۔ تو ایسے میں مزید شادی کی اجازت کیوں ۔۔۔ جب بغیر اجازت ہی میرا کی کارگزاری یہ ہے تو جب اجازت ہی مل گئی تو لاہوریوں کو کہاں پناہ مل پائے گی ۔۔۔!! باقی یہ کہ وہ کم ازکم مجھ سے کوئی امید نہ رکھے

اپنا تبصرہ بھیجیں