اداکارہ اُشنا شاہ گذشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر ہیں، اس کی وجہ ان کی وہ جوابی انسٹاگرام پوسٹ ہے جس میں انہوں نے غیرملکی سوشل میڈیا انفلوئنسر روزی گیبریئل پر تنقید کی تھی۔ پاکستان میں غیر ملکی سوشل میڈیا انفلوئنسر روزی گیبریئل نے چند دن قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ’گلگت بلتستان کے شہر ہنزہ میں سیر و تفریح کے لیے آنے والے پاکستانی شہری اپنے ساتھ برا رویہ اور منشیات لے کر آتے ہیں اور کچرا چھوڑ جاتے ہیں۔انہوں نے ساتھ یہ بھی لکھا تھا کہ ’آپ اپنے ملک کو تباہ کر دیں گے۔اس پوسٹ کے جواب میں اشنا شاہ نے تبصرہ کیا تھا کہ ’ہم کس چیز کو نہیں سراہتے؟۔ ہمیں خود کو سدھارنے کے لیے آپ کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان کی حکومت کو یو ٹیوب ویزوں کا اجرا اب روک دینا چاہیے۔‘اشنا شاہ پر تنقید کی جا رہی تھی کہ وہ ایک غیر ملکی انفلوئنسر سے ’ان سکیور‘ ہو رہی ہیں اور بجائے اصلاح کی ترغیب دینے کے وہ الٹا تنقید کر رہی ہیں۔اشنا شاہ نے بدھ کو اس حوالے سے ایک بار پھر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’ویسے تو موضوع ختم ہو چکا ہے لیکن کیونکہ میرا آرٹیکل مختلف حصوں میں سوشل میڈیا پر ہے، اس لیے میں نے سوچا میں مکمل آرٹیکل یہاں شیئر کر دوں۔اشنا شاہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میرے متعلق تنازعے کو کچھ ہی دن ہوئے ہیں، میرے خیالات کی غلط تشریح کی گئی اور ہیڈلائنز بنائی گئیں۔ کی بورڈ کے پیچھے بیٹھے کچھ لوگوں نے مجھے ٹرول کرنے کے لیے اپنے انتہائی مصروف شیڈول میں سے وقت نکالا۔’مجھے ریپ اور قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔ میں اعتراف کرتی ہوں کہ میں ان چیزوں سے ڈری لیکن سچ یہ ہے کہ یہ میری زندگی کا حصہ ہیں اور میں ان کے بغیر نامکمل محسوس کرتی ہوں، جیسا کہ ہمارے پسندیدہ عاطف اسلم نے کہا کہ ’اب تو عادت سی ہے مجھ کو۔