معروف میزبان عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ اہلیہ و ابھرتی ہوئی اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا ہے کہ زہریلے رشتے میں زندگی گزارنے سے الگ ہو جانا بہتر ہے۔حال ہی میں اداکارہ طوبیٰ انور نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات سمیت اپنی ناکام شادی کے حوالے سے بھی بات کی۔پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ آپ کے لیے یہ ضروری نہیں کہ آپ تیس سے چالیس سال تک ایک زہریلے رشتے میں رہیں، آپ الگ ہو سکتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے ماضی نہیں ستاتا، ہرلحاظ سے مطمئن ہوں کہ میں نے زندگی کا ہر فیز چاہے وہ آج ہو یا گزرا ہوا کل، اسے مکمل کردیا، اپنی طرف سے کوئی چیز ادھوری نہیں چھوڑی اس لیے فکر مند ہونےکی ضرورت نہیں۔شادی کے دوران یا علیحدگی کے بعد عامر لیاقت کی فیملی یا خود پرعائد کیے جانے والے الزامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے طوبیٰ نے کہا کہ میں کیوں اُن لوگوں کی باتوں کا جواب دوں اور اپنے نجی معاملات پر بات کروں جو مجھےنہیں جانتے۔یاد رہے کہ طوبیٰ انور نے سال 2018 میں خاموشی سے مرحوم عامر لیاقت سے شادی کی تھی، شادی کے بعد طوبیٰ نے اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھ لیا تھا لیکن سال 2022 میں اُنہوں نے مرحوم عامر لیاقت سے خلع لے لی تھی۔
مجھے ماضی نہیں ستاتا، سابق اہلیہ عامر لیاقت۔۔
Facebook Comments