آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی صدر نازآفرین سہگل لاکھانی اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نےمجیب الرحمن شامی کو اے پی این ایس کی گورنمنٹ پریس ریلیشن کمیٹی سال2024-25 کیلئے چیئرمین اور محمد اسلم قاضی کو آربیٹریشن /ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی سال 2024-25کیلئے چیئرمین نامزد کردیا ہے۔ جبکہ گورنمنٹ پریس ریلیشن کمیٹی کے ارکین میں مجیب الرحمن شامی، چیئرمین(روزنامہ پاکستان)، سرمد علی، نائب چیئرمین(سیکرٹری جنرل اے پی این ایس)، ناز آفرین سہگل لاکھانی (رکن اے پی این ایس)،متنان شاہد رکن (سینئر نائب صدر)، ایس ایم منیر جیلانی رکن(جوائنٹ سیکرٹری)، شہاب زبیری رکن (فنانس سیکرٹری)اور ایم اطہر قاضی رکن(روزنامہ کاوش) شامل ہیں۔ آربیٹریشن/ ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی کے اراکین میں محمد اسلم قاضی چیئرمین(نائب صدر)، آصف زبیری نائب صدر (روزنامہ بزنس ریکارڈر )، ناز آفرین سہگل لاکھانی رکن (صدر اے پی این ایس)اور سرمد علی رکن (سیکرٹری جنرل اے پی این ایس)شامل ہیں۔