zer e hirasat mulzimaaan ke media interviews par pabandi

محرر کو کرپشن کا بادشاہ لکھنے پر صحافی گرفتار۔۔

سرگودھا کی تحصیل چھوٹا ساہیوال میں تھانہ کے محررنصر اقبال نے کرپشن کے حوالے سے اپنے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ شائع کرنے والے مقامی صحافی اسامہ کیخلاف اپنے ہی تھانے میں اپنی ہی مدعیت میں پیکا کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیا ،تھانہ کے محرر نے کرپشن کرنے کے حوالے سے اپنے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے والے شہری کے خلاف اپنے ہی تھانے میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔۔۔بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ساہی وال کے محرر نصر اقبال نے اپنے خلاف واٹس ایپ گروپ میں کرپشن کرنے کے حوالے سے پوسٹ لگانے والے مہر اسامہ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت اپنے ہی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا۔پیکا ایکٹ کے تحت ضلع سرگودھا میں درج ہونے والا یہ پہلا مقدمہ ہے مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے پوسٹ لگا کر میری ہتک عزت کی اور محکمہ پولیس کو بد نام کیا ۔ رابطہ کرنے پر پولیس نے بتایا کہ جس ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔مقامی صحافی نے واٹس ایپ گروپ میں تھانے کے محرر کو کرپشن کا بادشاہ لکھا تھا ۔دریں اثنا ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے اس معاملے کا فوری نوٹس لے لیا اور صحافی اسامہ کو شخصی ضمانت پر رہاکردیا۔۔ساتھ ہی ایس پی انویسٹی گیشن اور ڈی ایس پی ساہیوال کو مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔۔ آئندہ ایسے واقعہ کی روک تھام کیلئے پولیس اور سینئر صحافیوں پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی ہے ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس اور صحافی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔۔پولیس اور صحافی مل کر معاشرے میں بہتری لائیں گے اور اچھے تعلقات قائم کریں گے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں