سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی طویل عرصے سے عملی سیاست سے دور ہیں لیکن اب انہوں نے ٹی وی پر بطور تجزیہ کار پروگرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محمد علی درانی اور کالم نویس مزمل سہروردی نجی ٹی وی پبلک نیوز پر اپنا نیا پروگرام لے کر آرہے ہیں۔ان کے پروگرام کا نام پبلک اوپینیئن رکھا گیا ہے جس میں حالات حاضرہ پر تبصرے کیے جائیں گے۔ جہاں محمد علی درانی سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر ہیں تو وہیں مزمل سہروردی بھی سینئر صحافی اور کالم نویس ہیں جو اقتدار کے ایوانوں کے اندر تک رسائی رکھتے ہیں۔ ان کا پروگرام پبلک نیوز پر ہفتے کے آخری تین روز (جمعہ ، ہفتہ ، اتوار) شام 7 بج کر پانچ منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
Facebook Comments