thappar ke baad hareem shah or mufti ke raabtay barqaraar

مفتی قوی اور حریم شاہ کا تازہ اسکینڈل

خصوصی رپورٹ۔۔

مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے والی حریم شاہ اور ان کی کی کزن عائشہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے مفتی عبدالقوی کو غیر اخلاقی حرکات کی وجہ سے تھپڑ مارا۔نجی ٹی وی 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ نے کہا کہ مفتی قوی نے مجھے ہراساں کیا اور میرے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کیں جس کی وجہ سے انہیں تھپڑ مارا۔ حریم شاہ نے پہلے مفتی عبدالقوی کو جوتوں سے مارا جس کے بعد میں نے انہیں تھپڑ مارا۔ انہوں نے میرے ساتھ نازیبا قسم کی بات کرنے کی کوشش کی جس پر غصہ آیا۔دوسری جانب حریم شاہ نے کہا ہے کہ وائرل ویڈیو میں جو لڑکی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارتی ہوئی نظر آرہی ہے وہ میں نہیں بلکہ میری کزن عائشہ ہے، غیر اخلاقی رویے اور حرکات کی وجہ سے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ پڑا، میرے پاس ان کی حرکتوں کے ثبوت موجود ہیں۔

حریم شاہ نے مزید کہا کہ مفتی عبدالقوی مفتی کہلانے کے قابل نہیں ہیں، یہ مولویوں کو بدنام کر رہے ہیں، انہیں اپنی عزت اور مرتبے کا خود لحاظ ہونا چاہیے۔حریم شاہ کے مطابق انہوں نے مفتی عبدالقوی کو اپنے شو میں بلایا تھا جس کے بعد انہیں بھائی کے ریسٹورنٹ میں کھانا کھلایا اور انہیں پیسے بھی ادا کیے۔ مفتی عبدالقوی جھوٹے ، منافق اور غلیظ انسان ہیں جن کے بارے میں بات کرنا بھی پسند نہیں کرتی، لوگوں کو بتاؤں گی کہ یہ کیسے انسان ہیں، مفتی ہو کر ایک بندہ شراب، چرس اور زنا کی بات کر رہا ہے، کیا انہیں ایسی باتیں کرنی چاہئیں؟خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جو حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ اس ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی کوایک خاتون تھپڑ مار رہی ہے۔

دوسری جانب مفتی عبدالقوی نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عائشہ نامی لڑکی نے تھپڑ مارا، انہیں تھپڑ اس وقت مارا گیا جب وہ ہوٹل کے کمرے میں بیٹھے چائے پی رہے تھے۔ مفتی عبدالقوی نے بتایا کہ وہ اس معاملے پر اپنے دوستوں کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں جس کے بعد قانونی قدم اٹھائیں گے۔ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی مفتی عبد القوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا جس کے بعد مفتی عبد القوی کا موقف بھی سامنے آگیا ہے ۔نجی نیو ز چینل جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے مفتی عبد القوی نے کہا’ ایک ٹی وی پروگرام کے سلسلے میں مجھے اورحریم شاہ کو بلا یا گیا تھا ۔ان کا کہنا تھا ’میں ہوٹل میں بیٹھا ہوا تھا ،حریم شاہ اچانک آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی ‘ ۔

 اس سے قبل حریم شاہ نے انسٹاگرام پر مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے والی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’مفتی قوی کو تھپڑ کیوں مارا اس کا جواب ملے گا سب کو۔اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کے کچھ دیر بعد حریم شاہ نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ مفتی عبدالقوی کے ساتھ ایک چینل کے میک اپ روم میں موجود ہیں۔ اس ویڈیو میں حریم شاہ مفتی عبدالقوی کی کوالیفکیشن کی بات کرتی ہیں اور پھر کہتی ہیں کہ ’دنیا میں سب سے زیادہ علم ابلیس کے پاس تھا لیکن پھر وہ بگڑ گیا تھا ، اللہ کا عذاب آیا تھا اس پر ، ابلیس نہ بنو، شیطان نہ بنو، منافق مت بنو، اسلام کا مذاق مت اڑاو¿۔‘حریم شاہ نے اس سارے معاملے سے قبل مفتی عبدالقوی کے ساتھ ایک ٹک ٹاک ویڈیو بھی بنائی تھی۔اس کے علاوہ حریم شاہ نے ایک ٹی وی چینل پر اپنا پروگرام شروع کیا ہے جس میں پہلے مہمان کے طور پر انہوں نے مفتی عبدالقوی کو بلایا تھا۔ حریم شاہ نے پروگرام کی ریکارڈنگ کی ویڈیو بھی شیئر کی ہوئی ہے۔(خصوصی رپورٹ)

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں