hareem shah ki jaan ko khatra

مفتی پاگل ہے تو پاگل خانے بھیجو، حریم شاہ۔۔

مفتی قوی کے اہل خانہ کی جانب سے ان کے ذہنی توازن خراب ہونے کی بات پر ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئیں اور اپنے موقف میں کہا کہ مفتی قوی کو پاگل کہنا ایک بے بنیاد اور جھوٹی بات ہے، میری ان سے کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں اور کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ ان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ۔روزنامہ جنگ کے مطابق مفتی عبدالقوی کے اہل خانہ کی پریس کانفرنس پر حریم شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جس کی ذہنی حالت خراب ہو وہ اس طرح کی گفتگو بالکل نہیں کرتا، اس طرح کی باتیں کر کے عبدالقوی کو بچایا جا رہا ہے، عبدالقوی کی وجہ سے پورے ملک کے مفتیان کا دل دکھا ہے اور لوگ بھی غصے میں ہیں اس لیے انہیں بچانے کے لیے اس طرح کے جھوٹ بولے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ باتیں لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے گھڑی جا رہی ہیں،ایسا کچھ بھی نہیں ہے کیونکہ جو لوگ پاگل ہوتے ہیں انہیں تو اپنی خبر بھی نہیں ہوتی،  اگر کوئی شخص پاگل ہے تو پھر اسے پاگل خانے بھیجنا چاہیے۔

hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں