روزنامہ ’جنگ‘ کراچی کے ڈپٹی ایڈیٹر اور ایڈیٹوریل کمیٹی کے چیئرمین مدثر مرزا کو گلشنِ اقبال کی بیت المکرم مسجد میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد سخی حسن قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ میں اہلِ خانہ، علاقہ مکینوں سمیت صحافی برادری اور دیگر افراد نے شرکت کی۔نمازِ جنازہ میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی، سعید غنی، مرزا اشیاق بیگ اور وفاقی وزیر امین الحق بھی شریک ہوئے۔جے یو آئی ف کے قاری محمد عثمان نے بھی مدثر مرزا مرحوم کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔واضح رہے کہ روزنامہ ’جنگ‘ کے ڈپٹی ایڈیٹر مدثر مرزا ہفتے کو حرکتِ قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے تھے۔انتقال کے وقت مرحوم کی عمر 70 برس تھی، انہوں نے بیوہ کے علاوہ ایک بیٹی اور ایک بیٹے کو سوگوار چھوڑا ہے۔جنگ کے ڈپٹی ایڈیٹر مدثر مرزا کے سوئم کے سلسلے میں پیر کو بعد نماز عصر سے عشاء مردوں کے لئے مسجد فہیم 13ڈی ٹو گلشن اقبال نزد وسیم باغ اور خواتین کے مرحوم کی رہائش گاہ اے64 گلشن اقبال 13ڈی2نزد وسیم باغ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔۔
مدثر مرزا سپردخاک، سوئم آج ہوگا۔۔
Facebook Comments