mubina video leak case tiktoker ne giraftar mulzim ko maaf kardia

مبینہ وڈیو لیک کیس، ٹک ٹاکرنے گرفتار ملزم کو معاف کردیا۔۔

 ٹک ٹاکر امشا رحمان نے مبینہ ویڈیو لیک کیس میں گرفتار ملزم کو مشروط معافی دے دی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں خاتون ٹک ٹاکر امشا رحمان کی مبینہ ویڈیو لیک کرنے والے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدنان رسول لاڑک نے کی، خاتون ٹک ٹاکر نے ویڈیو لیک کیس میں گرفتار ملزم عبدالعزیز کو مشروط معافی دے دی۔ٹک ٹاکر امشا رحمان کے وکیل ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ ملزم شرمندہ ہے ،ہم ملزم کو معاف کرتے ہیں اس کی ضمانت کی مخالفت نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ اگر ملزم اپنے جرم پر شرمندہ ہو تو اس بات کو حکم نامے میں بھی لکھ دیا جائے۔واضح رہے کہ امشا رحمان کی مبینہ ویڈیو لیک کیس میں ملوث ملزم کو ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے گرفتارکیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں