ملک کے معروف اینکرپرسن مبشرلقمان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹوئنٹی فور نیوز کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔۔پپو کے مطابق یہ ان کا چینل میں آخری مہینہ ہوگا۔۔ امکان ہے کہ ستائیس ستمبر کو وہ ٹوئنٹی فور پر اپنا لاسٹ شو کریں گے۔۔ ان کی جگہ سٹی فورٹی ٹو پر آٹھ بجے کا شوکرنے والا اینکر طارق ریحان لے گا، جب کہ طارق ریحان کا شو خاتون اینکر عینی ہاشمی کرے گی۔۔ پپو نے مزید بتایا ہے کہ مبشر لقمان اپنی ٹیم کی تنخواہوں میں کٹ لگنے پر خوش نہیں تھے اس کے علاوہ کچھ دیگر معاملات پر بھی ان کی چینل انتظامیہ سے بن نہیں رہی تھی اور اختلافات اپنی جگہ بنارہے تھے چنانچہ انہوں نے اپنی راہیں جدا کرلینے کا فیصلہ کیا ہے۔۔پپو کے مطابق مبشرلقمان کی لاہور ہی کے ایک دو چینلز سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ، امید ہے اگلے ہفتے معاملات ڈن ہوجائیں گے۔۔
Facebook Comments