سیاستدان اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی ہونے کی دعویدار ہانیہ خان نے ان کی ’قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز‘ لیک کرنے کی دھمکی دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک آڈیو کلپ لیک ہو کر سوشل میڈیا پر آچکا ہے جس میں عامر لیاقت حسین کو مبینہ طور پر ہانیہ خان کے ساتھ فلرٹ کرتے سنا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد اب ہانیہ خان فیس بک پر ایک لائیو ویڈیو میں ایک بار پھر نہ صرف عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کا دعویٰ کیا بلکہ کہا کہ اگر عامر لیاقت نے اسے نہ اپنایا تو وہ ثبوت کے طور پر ان کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز لیک کر دیں گی۔ہانیہ خان کا کہنا تھا کہ ”عامر لیاقت میری محبت ہے اور میرا شوہر ہے۔ میں تمام آڈیو ثبوت ریلیز کرنے جا رہی ہوں، اس لیے نہیں کہ میں عامر کی ہتک کرنا چاہتی ہوں بلکہ اس لیے کہ مجھے انصاف چاہیے۔“ ہانیہ خان نے عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ” میں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ میں بشریٰ (عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ)نہیں ہوں کہ اپنا شوہر چپ چاپ کسی اور کو دے دوں گی ۔
