nargis ne sathi fankaraon ke khilaf fia se ruku karlia

مبینہ تشدد کیس، نرگس کے شوہر نے ضمانت کرالی۔۔

اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کرنے والے اُن کے شوہر اور پنجاب پولیس کے اہلکار ملزم ماجد بشیر نے گرفتاری سے بچنے کیلیے عدالت سے ضمانت کروالی۔ اداکارہ نرگس کی جانب سے درج مقدمے میں نامزد کیے گئے نامزد ملزم اور شوہر ماجر بشیر نے گرفتاری سے بچنے کیلیے 18 نومبر تک عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی۔انسپکٹر ماجد نے کہا کہ ’میری اہلیہ باکردار عورت ہے اور جھگڑے تو ہر گھر میں ہوتے ہیں، کچھ لوگ اس واقعے پر کردار کشی کررہے ہیں جن کے خلاف میں قانونی کارروائی کروں گا‘۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ نرگس تاحال میرے نکاح میں ہے اور یہ ہمارا ذاتی جھگڑا ہے، میاں بیوی کے درمیان ہر گھر میں جھگڑے ہوتے ہی ہیں۔ ماجد بشیر نے کہا کہ جو لوگ اس واقعہ پر کیچڑ اچھال رہے ہیں یا کوشش کر رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کروں گا اور ہر وہ حربہ استعمال کرونگا جو ایک عزت دار انسان کرتا  ہے۔دوسری جانب انوسٹی گیشن پولیس نے اداکارہ کا میڈیکل مکمل کروا لیا، میڈیکل رپورٹ میں اداکارہ پر تشدد ثابت ہوا ہے، میڈیکل رپورٹ میں چہرے، گردن اور کمر پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ڈیفنس سی کے علاقہ میں اداکارہ نرگس پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا، جس پر ماجد بشیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمے میں تشدد اور گن پوائنٹ پرجان سے مارنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ  پولیس مقدمہ اندراج کے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں