کراچی کے علاقے منگھو پیر اجتماع گاہ روڈ پر اے وی سی سی نےمبینہ مقابلے میں جعلی صحافی سمیت تین ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتارکئے گئے، پولیس کے مطابق گرفتارملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان نے اجتماع گاہ روڈ پر پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی،پولیس کے مطابق گرفتارگرفتارملزمان میں ظفر شاہ، حسنین اور امان اللہ خان شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے تین پستول بھی برآمد ہوئے ہیں، گرفتار ملزمان جرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف کئی تھانوں میں مقدمات درج ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، دریں اثنا اس مبینہ مقابلے میں گرفتار ایک ملزم جعلی صحافی نکلا۔گزشتہ روز اے وی سی سی پولیس نے منگهوپیر میں مقابلے کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیاتھا، ایک زخمی سمیت گرفتار تین ملزمان کی شناخت ظفر شاہ،حسنین اور امان اللہ سے ہوئی تھی۔ پولیس مقابلے میں گرفتار ہونے والا ملزم امان اللہ کراچی کے ڈمی اخبار سے وابستہ تھا۔ ملزم امان اللہ کی کراچی پولیس کے افسران سمیت سیاسی شخصیات کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آ گئی۔