mubashir luqman ke cricketers par match fixing ke sangeen ilzamat

مبشرلقمان پر ڈیڑھ کروڑ کا دعوی،عدالت میں طلبی۔۔

لاہور کی سول کورٹ میں ٹی وی اینکر پرسن مبشر لقمان کیخلاف ایک کروڑ 50 لاکھ روپے دعویٰ کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے مبشر لقمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3فروری کو جواب طلب کر لیا سول جج ذوالفقار احمد نے کیس پر سماعت کی ۔درخواست گزار حسن خالد نے ایڈووکیٹ انور اسماعیل کی وساطت سے کیس دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار اور مبشر لقمان کے درمیان فلم بنانے کی مد میں رقم کا لین دین ہوا مبشر لقمان سے ایک کروڑ 25 لاکھ واپس لینے ہیں ریکوری کی صورت میں درخواست گزار خالد حسن بطور ڈائریکٹر مبشر لقمان کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا مبشر لقمان نے فلم بنانے کی مد میں مدعی سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لیے تھے جبکہ مبشر لقمان نے صرف 95 لاکھ روپے کی رقم واپس کی درخواست گزار کا کہنا ہے کہ مجھے دھوکہ دیا گیا اور ذہنی کوفت پہنچائی گئی اور کافی عرصہ میرا پیسہ دبائے رکھا عدالت مبشر لقمان کو مبلغ 1 کروڑ 25 لاکھ روپے واپس دینے کا حکم دے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں