mubashir luqman ka shinakhti card block karne ka hukum

مبشرلقمان کی سزا معطل،مقدمے کا ریکارڈ طلب۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اینکر پرسن مبشر لقمان کو ہتک عزت کے مقدمہ میں ٹرائل کورٹ سے سنائی گئی دو سال قید کی سزا معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ سے متعلقہ ریکارڈ طلب کرتے ہوئے پیپر بکس تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے اینکر پرسن مبشرلقمان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ اس موقع پر مبشر لقمان اپنے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ پرائیویٹ کمپلینٹ دائر کی گئی تھی، تین گواہ پیش ہوئے تھے۔ درخواست گزار پر شکایت کنندہ کی اہلیہ سے متعلق مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام تھا جبکہ وہ خود عدالت ہی نہیں آئیں۔ ابتدائی دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے ٹرائل کورٹ سے سنائی گئی سزا معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے جبکہ ٹرائل کورٹ سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے اینکر مبشرلقمان کو دو لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے اور آفس کو پیپر بکس کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں